ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر22ہوئی

کشمیر میں بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر22ہوئی

Sat, 22 Oct 2016 12:31:14    S.O. News Service

جموں، 21؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کے ریاسی ضلع میں بس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں میں سے تین اور افراد کے دم توڑ دینے کے سبب اس واقعہ میں مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 22ہو گئی ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ(ایس ایس پی)طاہر سجاد بھٹ نے بتایاکہ ضلع میں کل ہوئے بس حادثے میں تین اور لوگوں نے دم توڑ دیا جس سے اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22ہو گئی ہے۔واقعہ میں 15لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ شدید زخمی ہوئے سات دیگر نے ہسپتال لانے کے بعد دم توڑ دیا۔ضلع میں کل شام جیوتی پورم کے پاس جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بس میں اس کی گنجائش سے زیادہ تعداد میں مسافر سوار تھے۔بس میں 62مسافر سوار تھے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعہ سے کچھ وقت پہلے ڈرائیور نے وہاں دوسری گاڑی کا انتظار کر رہے کچھ مسافروں کو چڑھانے کی نیت سے بس روکی تھی،بس میں تکنیکی خرابی آجانے کی وجہ سے یہ مسافر دوسری گاڑی کا انتظار کر رہے تھے لیکن گنجائش سے زیادہ بھیڑ ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور بس کھائی گر گئی۔حادثے کا شکار ہوئی یہ بس جب ریاسی سے بککل جا رہی تھی۔شدید زخمی ہوئے مریضوں کو علاج کے لئے ہوائی جہاز سے گورنمنٹ میڈیکل کالج(جی ایم سی)ہسپتال لے جایا گیا۔


Share: